تاثیر 6 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) سہسرام کے ٹاؤن پولس اسٹیشن کے کرگہر موڑ کے قریب ایک بے قابو ڈمپر نے نو انٹری زون میں داخل ہونے کے بعد سہسرام کے ڈی ایس پی 2 کی اسکارپیو کو ٹکر مار دی جس سے اسکارپیو کو نقصان تو پہنچا مگر اسمیں سوار سبھی لوگ با بال بچ گئے، حادثہ کے وقت ڈی ایس پی کمار ویبھو اور انکے محافظ اسکارپیو میں سوار تھے، لیکن سبھی محفوظ ہیں، حادثہ سے متعلق ڈی ایس پی کمار ویبھو نے بتایا کہ تکیہ پل سے ہوتے ہوئے کرگہر موڑ پر پہنچے تھے کہ غلط سائیڈ سے اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ڈمپر نے میری اسکارپیو کو سائیڈ سے ٹکر مار دی، جس سے اسکارپیو کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا، اطلاع پر پولس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو قبضے میں لے لیا ہے، تاہم یہ بات یقیناً تشویشناک ہے کہ بھاری گاڑی نو انٹری زون میں کیسے اور کیوں داخل ہوئی جسکی فی الحال تحقیقات جاری ہے، مگر یہ بات بھی ہے کہ شہر بھر میں ٹریفک پولس تعینات تھی پھر بھی ڈمپر نو انٹری زون میں کیسے داخل ہوا؟ جب پولس کی گاڑی ہی محفوظ نہیں تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا اس کے بارے میں کیا کہا جا سکتا ہے ۔ ٹریفک پولس اسٹیشن کے انچارج سبودھ کمار منڈل نے بھی کہا کہ گاڑی سے ٹکرانے والے ڈمپر پر جرمانہ عائد کیا جائیگا، اسکے لئے دستاویزات مانگے جائینگے ۔ گاڑی کے مالک نے کہا کہ سب ڈویژنل افسر نے مذکورہ ڈمپر کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی ۔

