شادی شدہ خاتون سے ملزمین نے چھیڑ چھاڑ کیا گھر میں گھس کر مار پیٹ کر جان مارنے کی دھمکی دی

تاثیر 6 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) روہتاس ضلع بکرم گنج کے سیلم پور پوکھرا گاؤں میں ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے، احتجاج کرنے پر ملزمین نے اس کے گلے سے طلائی چین چھین لی اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ۔ بکرم گنج پولس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے ۔ واضح ہو کہ شادی شدہ خاتون اپنے گھر میں جھاڑو دے رہی تھی اور اس کا شوہر باہر ٹہلنے کیئے گیا ہوا تھا اسی دوران اس کے پڑوسی آشیش رنجن سنگھ عرف منگرو سنگھ ولد مرحوم چندر ہاس سنگھ اور دھرمیندر کمار سنگھ عرف گڈو ولد مرحوم للت موہن سنگھ گھر میں داخل ہوئے اور شادی شدہ خاتون سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی، جب شادی شدہ خاتون نے احتجاج کیا تو ملزمین نے اس کی پٹائی کی اور اسکی گردن سے تقریباً 20 گرام سونا کا چین چھین لیا، بھاگتے ہوئے ملزم نے شادی شدہ خاتون کو دھمکی بھی دی کہ اگر باہر آئی تو گولی مار دینگے، جبکہ ملزم نے بھاگتے ہوئے دو گولیاں بھی چلائیں ۔ اس سلسلے میں بکرم گنج تھانہ کے انچارج للن کمار نے بتایا کہ شادی شدہ خاتون کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، پولس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کے ساتھ مزید کارروائی کر رہی ہے ۔