تاثیر 7 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کوڈرما، 7 دسمبر:ضلع کے چندوارہ بلاک کے تحت بھونڈو گاؤں کے چوک پر واقع بابا الیکٹرانکس میں ہفتہ کی رات زبردست آگ لگ گئی، جس سے دکان میں رکھا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہے۔ دکان کے مالک سنجے راجک نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو دنوں سے دکان بند کر کے علاج کے لیے دوسرے شہر گیا تھا، ہفتے کی رات ہی گھر واپس آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 4 بجے اس نے دکان سے دھواں اور آگ اٹھتے ہوئے دیکھا۔ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد دکان کے گرد جمع ہو گئی اور آگ بجھانے کی کوشش کرنے لگے۔ کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا لیکن تب تک دکان میں موجود قیمتی الیکٹرانکس کا سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو چکا تھا۔ اس واقعہ سے سنجے راجک کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس نے اپنے گاؤں کے ایک نوجوان کے خلاف دکان کو آگ لگانے کی سنگین شکایت درج کرائی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

