تاثیر 7 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
علی گڑھ, 7 دسمبر :اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج علی گڑھ دورے پرپہنچے جہاں انکا ہیلی کاپٹر اے ایم یو کے ویلنگٹن کرکٹ پویلین میں اترا۔ اس کے بعد وہ اپنے قافلے کے ساتھ سیدھے علی گڑھ کے کلکٹریٹ آڈیٹوریم پہنچنے جہاں موجود عوامی نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ووٹروں کی نظرثانی کے عمل پر ایک جائزہ میٹنگ کی۔علی گڑھ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست میں سب سے زیادہ جعلی ووٹ علی گڑھ اور مظفر نگر اضلاع میں ہیں۔
انہوں نے ان دو اضلاع میں ووٹر لسٹ کی تیاری کے دوران خاص احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس دوران کسی بھی سرکاری افسر کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ کلکٹریٹ میں میٹنگ کے اختتام کے بعد، وزیر اعلیٰ چھیرت چلے گئے، جہاں انہوں نے علی گڑھ کول اسمبلی حلقہ سے اسمبلی ٹھاکر جیویر سنگھ کے بیٹے کی تلک تقریب میں شرکت کی، نجی تقریب میں شرکت کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے ہیلی کاپٹر روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 7 دسمبر کو علی گڑھ میں منعقدہ ڈویڑنل جائزہ میٹنگ میں ووٹر لسٹ کی درستگی اور تیاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور عوامی نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ ریاست میں سب سے زیادہ جعلی ووٹ علی گڑھ اور مظفر نگر اضلاع میں ہیں۔

