مغربی بنگال میں ایس آئی آر میں 56 لاکھ سے زائد ووٹروں کا فارم جمع نہیں ہوا، انکے نام  کاٹے جانے کا امکان

تاثیر 9 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 9 دسمبر: مغربی بنگال میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے عمل کے دوران، ریاست بھر میں کل 56.37 لاکھ ووٹروں کا کوئی فارمجمع نہ ہونے کے باعث نا معلوم کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ان کے گنتی کے فارم جمع نہیں ہوئے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کر دیے جائیں گے۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے ایک سینئر عہدیدار نے منگل کو بتایا کہ ریاست میں اب تک کل 7.66 کروڑ نامزدگی فارم تقسیم کیے گئے ہیں۔اہلکار کے مطابق، 56 لاکھ سے زیادہ نام جو جمع نہیں کیے جا سکے ہیں، انہیں ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ ان میں 23.98 لاکھ فوت شدہ ووٹرز، 10.95 لاکھ ووٹرز جن کے پتے کا پتہ نہیں چل سکا، 19.65 لاکھ ووٹرز جنہوں نے اپنا پتہ دوسری جگہ منتقل کیا ہے، 1.32 لاکھ ڈپلیکیٹ نام اور 47 ہزار 832 اندراجات دیگر وجوہات کی بنا پر ہٹا دیے گئے ہیں۔