تاثیر 12 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں 12 دسمبر:جموں صوبے میں بین الاقوامی سرحد کے قریب پرگھوال علاقے میں سیکورٹی فورسز نے جمعہ کے روز ایک درانداز کو گرفتار کر لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت عبدالخالق کے طور پر ہوئی ہے، جسے بی ایس ایف اہلکاروں نے مشتبہ نقل و حرکت کے دوران روک کر حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ایک ہتھیار بھی برآمد ہوا، جس کے بعد اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس پوسٹ پرگھوال، تھانہ خور کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

