تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی 14دسمبر ( ذوالقرنین) شہر عظیم آباد کا قدیم تاریخی تعلیمی ادا رہ محمڈن اینگلوعربک سنیئر سیکنڈری اسکول پچھم دروازہ پٹنہ سیٹی کے زیراہتما م باؤلی مسجد کے احاطہ میں میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا میلاد النبی ﷺ کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا اور اسکول کے طلباء و طالبات نے نعت و منقبت وتقریرپیش کی میلاد النبی ﷺ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا شکیل قاسمی صاحب قبلہ نے سیرت النبی ﷺ پر خطاب فرمایا بالخصوص علم و ادب پر روشنی ڈالی اور اسکول کے طالب علموں کے بہترین روشن مستقبل کی دعائیں کی محفل میلاد النبی ﷺ میں محمڈن اسکول کے سکریٹری ڈاکٹر سید مسعود عالم پرنسپل اور تدریسی وغیرہ تدریسی ملازمین بچوں کے ساتھ موجود تھے ۔

