تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)ایک ماہ کے اندر سڑک حادثہ میں سمری کے تین نوجوانوں کی موت کے بعد نوجوانوں نے متوفی پرشوتم کے یوم پیدائش پر دربھنگہ مظفر پور این ایچ سڑک پر واقع سمری چوک پر مفت ہیلمٹ تقسیم کر اور روڈ سیفٹی بیداری مہم کا انعقاد کیا انہوں نے بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے بائک سوار کو ہیلمٹ تقسیم کر سڑک حادثے سے بیدار کر ہمیشہ ہیلمٹ پہننے کی اہمیت پر زور دیا نوجوانوں نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک قابل تحسین اقدام اٹھایا جس کی خوب تعریف کی گئی نوجوانوں نے کہاں کے سڑک حادثے میں جو لوگ گزر گئے وہ واپس نہیں آسکتے لیکن اس طرح کی کوششوں سے دوسروں کی جان بچائی جا سکتی ہے پرشوتم کے یوم پیدائش پر بائک سوار کو روک کر سیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کر بغیر ہیلمٹ کے سواریوں کو مفت ہیلمٹ فراہم کرنا آنجہانی کو حقیقی خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر مقتول کے دوست وویک، ہرش، آدتیہ، گوپال، اکشت، دیپک، امان، رشو، وکی، راجو، آشیش، کنال، کیلاش، شیو شنکر، رشی، نیلیش اور دیگر دوستوں نے خود بھی ہیلمٹ پہننے اور دوسروں کو ہیلمیٹ پہننے کی ترغیب دینے کا عہد لیا

