تاثیر 15 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
تہران،15دسمبر:۔ایران لبنان میں اپنے اتحادی حزب اللہ کی طرف سے علاقائی دشمن اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں اس کی “مکمل حمایت” کرے گا، یہ بات ملک کے رہبرِ اعلیٰ خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے اتوار کو کہی۔مشیر علی اکبر ولایتی کے یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جبکہ لبنان کو حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے دباو¿ کا سامنا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق ولایتی نے تہران میں حزب اللہ کے نمائندے سے کہا، مزاحمتی محاذ کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک کے طور پر حزب اللہ صیہونیت کا مقابلہ کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

