کپواڑہ کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ۔سماجی کارکنوں کا سخت کارروائی کا مطالبہ

تاثیر 16 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سرینگر 16دسمبر:کپواڑہ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے رہائشیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ذاتی فائدے کے لیے جنگلات کو آگ لگانے کے عمل کو انسانیت کے لیے ایک سنگین دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ماحولیات اور جنگلی حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔ ایڈوکیٹ ندیم خالق اور سماجی کارکن ڈاکٹر شیخ جمشید نے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقامی باشندوں، سول سوسائٹی کے اراکین اور جنگلاتی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے محکمہ جنگلات پر بھی تاکید کی کہ وہ چوکس رہیں اور ایسے واقعات کو روکنے کے لیے موثر حفاظتی اقدامات کریں۔