بہار بی جے پی کے نئے سربراہ کاگھنٹوں انتظار کرتے رہے سمراٹ چودھری، ونود تاوڑے اور وجے سنہا بھی تھے ساتھ

تاثیر 18 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،18دسمبر:بہار بی جے پی کو نیا ریاستی صدر مل گیا ہے۔ دربھنگہ کے ایم ایل اے سنجے سراوگی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ نئے ریاستی صدر کا بی جے پی دفتر میں پارٹی کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا۔ استقبالیہ میں بہار بی جے پی کے کئی سینئرلیڈر موجود تھے۔
بہار بی جے پی کو نیا ریاستی صدر مل گیا ہے۔ دلیپ جیسوال کو نتیش کمار کی کابینہ میں وزیر بنایا گیا تھا اور ’ایک شخص، ایک عہدہ‘ کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے بی جے پی نے سنجے سراوگی کو ان کی جگہ بہار کا ریاستی صدر مقرر کیا ہے۔ دربھنگہ کے ایم ایل اے سنجے سراوگی نے بھی ریاستی صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
ریاستی صدر کے استقبال کی تیاریاں گزشتہ دو دنوں سے جاری تھیں۔ پٹنہ کے بی جے پی دفتر میں صبح سے ہی تہوار کا ماحول ہے۔ ڈھول بجایا گیا اور خواتین کارکنان کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے تیار تھی۔ ساروگی جیسے ہی پارٹی دفتر پہنچے، ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔