دھند کے دوران محفوظ ٹرین آپریشن پر ہندی تکنیکی سیمینار کا انعقاد

تاثیر 19 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 19 دسمبر: مالدہ ڈویژن کے ایڈیشنل ڈویژنل ریلوے منیجر اور ایڈیشنل چیف آفیشل لینگویج آفیسر شیو کمار پرساد کی رہنمائی میں مالدہ ڈویژن کے محکمہ راج بھاشاکے زیراہتمام صاحب گنج ریلوے اسٹیشن کے کریو بکنگ لابی میں واقع لوکو ہال میں دھند کے دوران محفوظ ٹرین آپریشن پر ایک ہندی تکنیکی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔آپریشن میں شامل مختلف محکموں کے اہلکاروں سمیت اسٹیشن کے عملے نے اس سیمینار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کے آغاز میں جونیئر مترجم اندرا جیوتی رائے نے تمام شرکاء اور مہمان خصوصی اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر پون کمار سنگھ کا خیرمقدم کیا۔
اپنے خطاب میں پون کمار سنگھ نے اس طرح کے تکنیکی سیمیناروں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تکنیکی موضوعات کو ہندی میں پہنچانا ملازمین کو آسان، واضح اور موثر معلومات فراہم کرتا ہے، جس سے دھند کے دوران محفوظ، ہموار اور بروقت ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔