ممبئی بلدیاتی انتخابات میں نیا سیاسی اتحاد ممکن ، شیو سینا، منسے اور این سی پی کے مذاکرات جاری

تاثیر 19 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 19 دسمبر: برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد کی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، شیو سینا (ٹھاکرے دھڑا) اور مہاراشٹر نو نرمان سینا کے
درمیان ممکنہ اتحاد پر سنجیدہ غور و خوض جاری ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق، اگرچہ شرد پوار دھڑے کی این سی پی کی ممبئی میں محدود موجودگی ہے، لیکن شیو سینا (ٹھاکرے دھڑا) اور منسے کے ساتھ اتحاد کی صورت میں یہ محاذ مہایوتی کے لیے سخت چیلنج ہو سکتا ہے۔ شیو سینا (ٹھاکرے دھڑا) نے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ این سی پی کو اپنے کوٹے سے کچھ سیٹیں دینے کے لیے تیار ہے۔