پوپری سب ڈویژنل آفیسر گورو کمار نے غریبوں میں تقسیم کی کمبل

تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی (مظفر عالم)
سردی اور سردی کی لہر کے پیش نظر پوپری سب ڈویژنل آفیسر گورو کمار اور میونسپل کونسل کے اقدام پر غریبوں، بزرگوں اور بے سہارا لوگوں کے  درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔ ایس ڈی ایم پوپری گورو کمار نے بتایا کہ سردی کی بڑھتی ہوئی شدت کو دیکھتے ہوئے سماجی تحفظ کے تحت سب ڈویژن علاقہ کے مختلف دیہاتوں سے آنے والے غریب لوگوں میں کمبل تقسیم کئے گئے ہیں۔ اور نائٹ شیلٹر کا بھی معائنہ کیا گیا ہے۔ ان دنوں لوگوں کو سردی کی شدت کا سامنا ہے۔ دن میں سورج کی روشنی نہ ہونے سے سردی بڑھ گئی ہے۔ جبکہ رات کے وقت حالات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو سردی سے بچانے کے لیے کمبل تقسیم کیے جا رہے ہیں اور تمام چوراہوں پر الاؤ کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔