بیرون ملک بھیجنے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں:وزیر اعلیٰ

تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گورکھپور، 20 دسمبر: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس افسران کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایسے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے نام پر دھوکہ دہی کرتے ہیں۔ انہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت دی کہ ایسے ایجنٹوں سے متاثرین کو پوری رقم واپس کرنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نےبیرون ملک بھجوانے کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کی صبح سخت سردی میں منعقدہ جنتا درشن کے دوران لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔ گورکھ ناتھ مندر کے مہنت دگ وجے ناتھ اسمرتی بھون آڈیٹوریم میں منعقدہ جنتادرشن میں انہوں نے تقریباً 250 لوگوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے سب کو یقین دلایا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور ہر مسئلہ کو مؤثر طریقے سے حل کیا جائے گا۔