ایمبولینس نہیں ملنے پر باپ اپنے بیٹے کی لاش تھیلے میں لے گیا

تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مغربی سنگھ بھوم، 20 دسمبر: جھارکھنڈ میں ایک غریب قبائلی باپ کو اپنے چار سالہ بیٹے کی لاش اسپتال سے گھر لے جانے کے لیے ایمبولینس تک نصیب نہیں ہوئی ۔ بے بسی کے عالم میں باپ نے بیٹے کی لاش ایک تھیلے میں ڈالی اور بس کے ذریعے لمبا فاصلہ طے کرکے اپنے گاؤں پہنچا۔ یہ منظر دیکھ کر سب کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور دل بھاری ہو گیا۔
مغربی سنگھ بھوم ضلع کے نوامونڈی بلاک کے بالجوڑی گاؤں کے رہنے والا ڈمبا چتومبا اپنے چار سالہ بیٹے کے علاج کی امید میں تقریباً 70 کلومیٹر کا سفر کرکے چائباسا صدر اسپتال پہنچا۔ بچے کو بدھ کو وہاں داخل کرایا گیا تھا۔ جمعہ کی شام علاج کے دوران بچے کی موت ہوگئی۔ بیٹے کی موت سے پہلے ہی ٹوٹ چکے باپ پر اس وقت دکھوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا،جب اسپتال نے اس کی لاش گھر لے جانے کے لیےکوئی ایمبولینس فراہم نہیں کروائی۔