سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں اسپورٹس ڈے کا انعقاد

تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں مورخہ ١٣ دسمبر ٢٠٢٥ء بروز سنیچر صبح آٹھ بجے، سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہوا- سٹیزن کیمپس گراؤنڈ میں جماعت ہشتم، نہم و دہم(اے بی سی) کے طلباء کے درمیان کبڈی اور سلو سائیکلنگ کے مقابلے ہوئے جبک کھنڈیل وال کمپاؤنڈ میں جماعت ہشتم، نہم، دہم(اے بی سی) یاز دہم و دوازدہم (آرٹس اینڈ سائنس) کی طالبات کے درمیان ون منٹ شو اور مہندی کمپیٹیشن ہوا- سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے تمام ہی طلباء و طالبات، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف ممبران نے پرنسپل ایوبی شاہد سر کی رہنمائی میں اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دے کر اسپورٹس ڈے کو کامیاب بنایا-