صرف 52 دن میں دیورا بندھولی کی ساجدہ پروین قرآن مجید کی حافظہ بنی

تاثیر 21 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ (فضاامام)دنیاوی تعلیم حاصل کر کے اگر کوئی شخص کوئی اعلیٰ عہدہ پر فائز ہو جاتا ہے تو پورے گاؤں اور سماج میں اس کی اور اس کے خاندان کی تعریف ہوتی ہے اور دادو تحسین پیش کرنے والوں کا تانتا لگا رہتا ہے لیکن اگر کوئی کم سن لڑکی محض 52 دن میں پورا مکمل قرآن مجید حفظ کر لیتی ہے تو اس سے بڑی کامیابی سماج  اور معاشرے کے لئے کیا ہو سکتی ہے جو کل قیامت کے دن سفارش کا حق رکھے گی ۔اس حقیقت کو عملی جامہ پہنایا ہے دیورا بندھولی کی ساجدہ پروین نے جو ایک عالمہ فاضلہ کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ محض 52 دن میں پورا قرآن مجید حفظ کرنے کا شرف حاصل کی ہے ۔ساجدہ پروین کے والد مولانا شفیق قاسمی نے نمائندہ کو جانکاری دی ہے کہ انکی دختر عالمیت کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد درس و تدریس سے وابستہ ہوگئی تھی لیکن اسی سال اس کے ذھن میں ایک بات پیوست ہوگئی کہ بغیر حفظ قرآن کے عالمیت کی صلاحیت میں بہتری نہیں آئے گی اس لئے انہوں نے قرآن مجید کو حفظ قرآن نے کا فیصلہ کیا اور چھ پاڑہ میری  نگرانی میں سنایا اس کے بعد  مدرسہ اصلاح البنات سوبھن دربھنگہ میں قاری محمد قیس اصلاحی کی زیر نگرانی میں مکمل کرنے کا شرف حاصل کی۔ اس موقع پر مدرسہ میں ایک دعائیہ تقریب کا بھی  انعقاد کیا گیا جس میں کل تین لڑکیوں نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ۔موقع پر مدرسہ کے روحِ رواں مولانا اعجاز احمد سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ ،مدرسہ ھذا کی پرنسپل محترمہ ثروت افروز ،انجیئر محمد فخرالدین مولانا نیاز احمد سلفی ،مولانا منہاج احمد مفتاحی ، مولانا احسان قاسمی مولانا شہزاد ، ماسٹر عبدالخالق ، ماسٹر محمد ایوب ، ماسٹر محمد مختار نے تمام طالبات کو بہتر مستقل کے لئے دعاؤں سے نوازا ۔