ایم ایس ریفریجریشن کے اوپننگ پروگرام کا شاندار انعقاد

تاثیر 22 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مدھوبنی (نامہ نگار):
بالا جی کمپلیکس، گاندھی چوک، وارڈ نمبر 25، مدھوبنی میں ایم ایس ریفریجریشن کے اوپننگ پروگرام کا انعقاد نہایت سادگی، وقار اور خوش اسلوبی کے ساتھ کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ احتشام کی پُراثر تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس سے محفل کا ماحول روحانیت سے معمور ہو گیا۔
اس موقع پر ریفریجریشن کے شعبے کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ریفریجریشن موجودہ دور میں روزگار کے اہم ذرائع میں شمار ہوتا ہے اور اس کے ذریعے عوام کو بہتر، معیاری اور جدید سہولیات میسر آتی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ریفریجریشن سے متعلق درست اور مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے کم از کم ایک مرتبہ ایم ایس ریفریجریشن کا دورہ ضرور کریں، تاکہ اس شعبے کے مختلف پہلوؤں سے آگاہی حاصل ہو سکے۔
پروگرام کے اختتام پر فضیلۃ الشیخ عرفان مدنی نے خصوصی دعا فرمائی اور ادارے کی ترقی، کامیابی اور عوام کے لیے نافع و مفید ثابت ہونے کی دعا کی۔
قابلِ ذکر ہے کہ پورا اوپننگ پروگرام ایم ایس ریفریجریشن کے  پراپرائٹر محمد مشتاق صاحب کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔
اس موقع پر عبدالاحد صاحب، مجیب الرحمٰن، محمد ہیرا، ارمان، غالب مجیب جنتا دل کے  یونائڈیڈ اور دیگر احباب بھی بڑی تعداد میں موجود رہے۔ شرکاء نے ایم ایس ریفریجریشن کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔