بنگلہ دیش میں ہندو نوجوان کے لنچنگ کے واقعے پر جموں میں احتجاج

تاثیر 23 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں، 23 دسمبر : جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے منگل کے روز بنگلہ دیش میں ایک ہندو نوجوان کی لنچنگ کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ یا تو بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے یا انہیں بھارت منتقل کیا جائے۔ بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے جموں میں غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا تارکینِ وطن کے انخلا کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر بار کے صدر نرمل کے کوتوال نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مسلسل حملوں اور قتل کے واقعات کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔