تاثیر 23 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 23 دسمبر :۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ویشنو دیوی کے بیس کیمپ کٹرا سے وندے بھارت ٹرین کے ذریعے سرینگر کا سفر کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ کٹرا پہنچے، جہاں سے انہوں نے وندے بھارت ٹرین کے ذریعہ سرینگر کا رخ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی ریلوے لائن سے وادی کو بے پناہ فائدہ ہوا ہے، کیونکہ اس سے لوگوں کو ہر موسم میں آمد و رفت کی سہولت میسر آئی ہے۔

