تاثیر 24 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
شری ہری کوٹا (آندھرا پردیش)، 24 دسمبر (ہ س)۔ بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) نے شری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے ایک اہم اور پرعزم مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔ صبح 8:54 بجے ایل وی ایم3-ایم6 راکٹ کے ذریعے بلو برڈ بلاک-2 نامی سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کیا گیا۔
یہ لانچ نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) اور امریکہ کی کمپنی اے ایس ٹی اسپیس موبائلکے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت کیا گیا۔ این ایس آئی ایل، اسرو کی تجارتی شاخ ہے۔ اسرو کے مطابق، یہ مواصلاتی سیٹلائٹ تقریباً 6,100 کلوگرام وزنی ہے، جو اب تک ایل وی ایم3 راکٹ کے ذریعے زمین کے نچلے مدار میں بھیجا جانے والا سب سے بھاری سیٹلائٹ ہے۔

