اجتماعی عصمت دری معاملہ میں دو ملزم گرفتار

تاثیر 27 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) روہتاس ضلع کے شیو ساگر تھانہ علاقہ میں آج کی گزری شب ایک 11 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری ہوئی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر عاقہ میں غم و غصہ پھیل گیا ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے ۔ پولس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ۔ شیو ساگر پولس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ونود کمار نے بتایا کہ پولس کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی اطلاع ملی، جسکے بعد پولس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دو ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا، انہوں نے کہا کہ نابالغ متاثرہ اور دونوں ملزمان کا سہسرام صدر اسپتال ​​میں طبی معائنہ کرایا گیا اور تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ پولس کے مطابق اجتماعی عصمت دری کے دونوں ملزمان اتراکھنڈ کے رہنے والے ہیں اور شیو ساگر میں فصل کاٹنے کی مشین چلانے آئے تھے، دونوں ملزمان نے گاؤں کی ایک نابالغ لڑکی کو زبردستی اغوا کیا اور گاؤں سے اٹھا کر لے گئے پھر انہوں نے باری باری اسکی عصمت دری کی اور فرار بھی ہوگئے تھے ۔ پولس معاملے کی مکمل تفتیش کر رہی ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی میں لگی ہے ۔