میکسیکو میں شدید ٹرین حادثہ ، 13 مسافر ہلاک، 98 زخمی

تاثیر 29 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

میکسیکو سٹی، 29 دسمبر: اتوار کو میکسیکو کے شہر نجنڈا کے قریب ایک بین سمندری ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے۔ ٹرین میں 250 مسافر سوار تھے۔ صدر کلاڈیا شین بام نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایکس پر بتایا کہ بحریہ نے 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ریسکیو اور ریلیف ایجنسیوں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
دی مرر اور مانچسٹر ایوننگ نیوز کی رپورٹوں کے مطابق، ٹرین کا حادثہ نیجنڈا شہر سے کچھ ہی فاصلے پر اوکساکا کے اسونسیون ایکسٹلیٹپیک میں ویراکروز اور سلینا کروز کو ملانے والی مرکزی ریلوے لائن پر پیش آیا۔ صدر کے مطابق 98 زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کا علاج مختلف اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے۔