ٹھاکرگنج میں اٹل اسمرتی سوشاسن کانفرنس کا شاندار انعقاد، مفت آنکھ جانچ کیمپ منعقد۔

تاثیر 31 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور)
بھارتیہ جنتا پارٹی بہار پردیش کی ہدایت پر اسمبلی حلقہ ٹھاکرگنج کے تحت اشوک پلازہ (ریلوے گیٹ) احاطے میں اٹل اسمرتی سوشاسن کانفرنس کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت نگر صدر اتل سنگھ نے کی، جبکہ اسٹیج کی نظامت چندرکانت گوتم نے انجام دی۔ یہ کانفرنس بھارت رتن، اٹل بہاری واجپئی جی کی یاد میں ان کے سوشاسن، قوم پرستی اور عوامی خدمت کے اعلیٰ اقدار کو عوام تک پہنچانے کے مقصد سے منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی سینئر وکیل و ضلع نائب صدر ششیرداس، بی جے پی ضلع صدر گوپال موہن سنگھ، ضلع مہامنتری کوشل جھا، ضلع ترجمان کوشل یادو، ضلع نائب صدر بجلی پرساد سنگھ، ضلع ترجمان کوشل کشور یادو، یووا مورچہ ضلع صدر گوتم چندرونشی، بی جے پی سینئر کارکن انیل مہاراج، نگر صدر ٹھاکرگنج اتل سنگھ، وکیل بلرام شاہ، بی جے پی سینئر کارکن شیکھر چندر اگروال، دیہی صدر مکیش ہیمبرم، ضلع نائب صدر سنجے ادھیائے، ضلع ترجمان ارون سنگھ اور سینئر بی جے پی رہنما وجے شرما سمیت متعدد عہدیداران اور کارکنان موجود رہے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قابلِ احترام اٹل بہاری واجپئی جی کی زندگی، ان کے سوشاسن ماڈل اور قوم کی تعمیر میں ان کے بے مثال خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کے افکار کو اپنانے کی اپیل کی۔
اس موقع پر عام عوام کے لیے مفت آنکھوں کے جانچ کیمپ بھی لگایا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی آنکھوں کی جانچ کی گئی۔ کیمپ میں ضرورت مند افراد کو مفت چشمے اور ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر نگر صدر اتل سنگھ نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے تمام مہمانوں، عہدیداران، کارکنان اور موجود شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔