ڈاکٹر پریم کمار کے دورہ کلکتہ پر ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) پارٹی کے رہنماؤں کی پرتپاک خیر مقدم

تاثیر 31 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 31/ دسمبر (تاثیر بیورو) بہار اسمبلی کے اسپیکر اور ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) پارٹی کے قومی قائد ڈاکٹر پریم کمار کے حالیہ دورہ کلکتہ کے موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس موقع پر سندیپ دھر، صدر “ہم“ پارٹی مغربی بنگال کی قیادت میں پارٹی کے متعدد سینئر رہنما موجود رہے۔
اس دورے کے دوران ڈاکٹر پریم کمار کی مدبرانہ قیادت، مثبت رہنمائی اور ریاست بہار کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ان کی مسلسل اور مخلصانہ کاوشوں کو زبردست سراہا گیا۔ پارٹی رہنماؤں نے اس امید اور تمنا کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر پریم کمار کی قیادت میں ہم پارٹی نہ صرف مغربی بنگال بلکہ پورے ملک میں ترقی، بھائی چارے اور سماجی انصاف کے ایجنڈے کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائے گی۔
سندیپ دھر نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر پریم کمار کی قیادت ہم پارٹی کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کی رہنمائی میں پارٹی عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کے مستقبل اور ریاست کی مجموعی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
اس موقع پر موجود پارٹی کے سینئر قائدین نے بھی ڈاکٹر پریم کمار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔