ہاتھیوں اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی ریلوے

تاثیر 1 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،یکم جنوری: ہندوستانی ریلوے نے ملک بھر میں جنگلاتی علاقوں سے گزرنے والے تقریباً 3,000 کلومیٹر ریلوے ٹریکس پر آپٹیکل فائبر سینسرز اور مصنوعی ذہانت پر مبنی کیمروں پر مبنی ٹیکنالوجی کو تعینات کرکے ہاتھیوں اور دیگر جنگلی حیات کے تحفظ کے منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔ریلوے، اطلاعاتی نشریات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو نے آج یہاں وزارت ریلوے میں بات کرتے ہوئے اس اقدام کے بارے میں نامہ نگاروں کو آگاہ کیا۔ راجدھانی ایکسپریس کی زد میں آ کر آسام میں حال ہی میں سات یا آٹھ ہاتھیوں کی ہلاکت کے بعد ریلوے کی طرف سے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزیر ریلوے نے کہا کہ شمال مشرقی، مشرقی اور شمالی ہندوستان میں تقریباً 3,000 کلومیٹر ریلوے ٹریک ایسے علاقوں سے گزرتے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 1,375 کلومیٹر کے ان راستوں پر کام جاری ہے۔