تاثیر 1 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، یکم جنوری : پنشن ریگولیٹر پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے قومی پنشن نظام (این پی ایس) کے پائیدار فروغ کے لیے اہم پالیسی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ ان اصلاحات سے بینکوں کی شرکت کو محدود کرنے والی ضابطہ جاتی رکاوٹیں دور ہوں گی اور منتخب کمرشل بینک پنشن فنڈ کے اسپانسر بن سکیں گے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پی ایف آر ڈی اے کے بورڈ نے پنشن ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ایک فریم ورک کو منظوری دے دی ہے، جس کے تحت منتخب کمرشل بینکوں کو این پی ایس کے انتظام کے لیے آزادانہ طور پر پنشن فنڈ قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس اقدام سے مسابقت میں اضافہ ہوگا اور صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔

