تاثیر 1 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سوپول (محمد ابوالمحاسن (ضلع سوپول کے بلاک سرائے گڑھ میں آگ لگنے کے ایک افسوس ناک واقعہ میں کئی لوگوں کے مکانات جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔ اس المناک حادثے کے بعد امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال کی جانب سے متاثرین کی فوری مدد کی گئی امیرِ شریعت مفکرِ ملت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ العالی کی ہدایت اور ناظمِ امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال جناب مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی کے حکم پر متاثرین کے درمیان گرم کپڑے، کمبل اور امدادی رقم (چیک) تقسیم کی گئی قاضی شریعت دارالقضاء ضلع سوپول جناب مولانا ابو القاسم رحمانی کی معیت میں ایک ٹیم سرائے گڑھ روانہ کی گئی، جس میں امارتِ شرعیہ کے مبلغ جناب مولانا زین الحق قاسمی، جناب قاری نجم الدین صاحب، اور مقامی ذمہ داران میں جناب ماسٹر یوسف صاحب (بلاک سکریٹری)، جناب ماسٹر بشیر صاحب (نائب صدر سرائے گڑھ)، مولانا شفیق الرحمن صاحب (نقیب امارتِ شرعیہ) اور دیگر احباب شامل تھے۔ اس موقع پر قاضی صاحب نے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں صبر و استقامت کی تلقین کی، اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی نصیحت کی اور اس حادثے کو آزمائش قرار دیتے ہوئے حوصلہ و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مستحقین کے درمیان امداد تقسیم کی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔ مقامی لوگوں نے امارتِ شرعیہ کی اس بروقت اور مؤثر مدد پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔

