تاثیر 2 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 2 جنوری : دہلی پولیس نے نیائے سنہتا (نئے قوانین )کے مؤثر نفاذ میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ نومبر 2025 کے سی سی ٹی این ایس پروگریس ڈیش بورڈ میں، دہلی پولیسنے ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی پولیس اکتوبر میں بھی پہلے نمبر پر رہی تھی۔
اسپیشل کمشنر آف پولیس دیوش چندر سریواستو نے جمعہ کو بتایا کہ وزارت داخلہ اور نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے زیر نگرانی پروگریس ڈیش بورڈ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا جائزہ ڈیٹا کے معیار، بروقت، درستگی اور مقدار کی بنیاد پرلیا جاتا ہے۔ یہ تشخیص سی سی ٹی این ایس اور انٹر آپریبل کریمنل جسٹس سسٹم (آئی سی جے ایس) سے منسلک قومی سطح کے پورٹلز پر کیے گئے کام پر مبنی ہے۔

