جے ڈی یو کی رکنیت مہم کی رفتار کو تیز کرنے کا فیصلہ

تاثیر 5جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ(نقیب احمد)
بہار ریاست جے ڈی یو کی ہدایت پر ضلع میں چلائی جارہی پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا جائزہ سرکٹ ہاؤس کے آڈیٹوریم میں منعقد میٹنگ میں لیا گیا۔جائزہ میٹنگ کی صدارت کارگزار ضلع صدر بیدیا ناتھ پرساد سنگھ وکل نے کی۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران،پارٹی کے اہم رہنما اور کارکنوں نے شرکت کی۔ممبرشپ مہم کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) میں شامل ہونے کی ترغیب دینی چاہئے۔اپنے خطاب میں ضلع صدر مسٹر وکل نے کہا کہ سارن کے لیے کم از کم دو لاکھ ممبران کا اندراج کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پارٹی کے فعال کارکنان اور رہنما تندہی سے کام کریں تو یہ ہدف نمایاں حد تک عبور کیا جا سکتا ہے۔میٹنگ میں خاص طور پر سابق کارگزار ضلع صدر جئے پرکاش رائے،ضلع نائب صدر اوم پرکاش شرما،پشوپتی پٹیل،ضلعی ترجمان برجیش کمار،ضلع جنرل سکریٹری انجنیئر پربھاش شنکر،بالمیکی پاٹھک،کاظم رضا رضوی،منوج پٹیل،پون ورما،ترون سنگھ،ضلع سکریٹری راکیش کمار،ونود شرما،مہیش سنگھ،راجہ سنگھ،گڈو رائے،صاحب رائے سمیت دیگر قائدین اور کارکنان موجود تھے۔