شیام اسٹیل نے ہرمن پریت کور کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا

تاثیر 7 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 07/ جنوری (تاثیر بیورو) ملک کی معروف پرائمری ٹی ایم ٹی بار بنانے والی کمپنی شیام اسٹیل نے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ شراکت داری برانڈ کے ترقی پسند وژن اور خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس ہے۔
کمپنی کے مطابق، یہ اشتراک اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ اسٹرینتھ صرف انفراسٹرکچر تک محدود نہیں بلکہ درست سوچ، شمولیت اور ذمہ دار فیصلوں سے منسلک ہے۔ شیام اسٹیل کی بنیادی مقصد تو ہے انڈیا کو ہمیشہ کے لیے مضبوط بنانا ہے اور اسی کے تحت یہ شراکت خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کو تسلیم کرتی ہے، جو آج گھر بنانے اور طویل مدتی سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔
ہرمن پریت کور شیام اسٹیل کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم “اپنا گھر ایپ – نیو سے پرَویش تک” سے بھی وابستہ رہیں گی، جو ہوم بلڈنگ کے پورے سفر میں صارفین کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
شیام اسٹیل کے ڈائریکٹر للِت بیری والا نے کہا کہ یہ شراکت نظم و ضبط، عزم اور اعتماد جیسے مشترکہ اقدار کی نمائندہ ہے، جبکہ ڈائریکٹر میگھا بیری والا گپتا کے مطابق یہ اشتراک خواتین کی بڑھتی ہوئی فیصلہ سازی کی طاقت کا اعتراف ہے۔ جبکہ ہرمن پریت کور نے کہا کہ شیام اسٹیل اور اس کے اپنا گھر انیشی ایٹو سے جڑنا ان کے لیے فخر کی بات ہے، کیونکہ یہ خاندانوں کو ذمہ دار اور باخبر فیصلے لینے میں مدد دیتا ہے۔