تاثیر 9 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سرینگر، 9 جنوری : ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں رات کی گشتی ڈیوٹی کے لیے آگے بڑھتے ہوئے ایک فوجی کی پھسلن اور اونچائی سے گرنے سے موت ہو گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ہریانہ کے رہنے والے ہیرا لال کے طور پر کی گئی ہے اور وہ شیری کیمپ میں تعینات تھا۔انہوں نے بتایا کہ فوجی کا پیر غلطی سے پھسل گیا اور اونچائی سے گر گیا، جس کے بعد وہ بے ہوش پایا گیا اور اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ لے جایا گیا۔ تاہم اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر طبی قانونی کارروائیوں کے لیے جی ایم سی بارہمولہ کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔ مزید کارروائی جاری ہے۔

