تاثیر 9 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ماسکو/کیف، 9 جنوری : روس نے پہلی بار یوکرین پر بڑے حملے میں اپنا نیا اورشینک ہائپر سونک میزائل استعمال کیا ہے۔ روس نے جمعہ کے روز کہا کہ اس نے یوکرین پر تازہ ترین حملے میں دیگر ہتھیاروں کے ساتھ اورشینک ہائپرسونک میزائل کا استعمال کیا، جس سے یوکرین کو کافی نقصان پہنچا۔
سی بی ایس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ یوکرائنی حکام نے بتایا کہ دارالحکومت کیف میں رات بھر ہونے والے حملے میں چار افراد ہلاک اور کم از کم 22 زخمی ہوئے۔ روس نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس نے یوکرین میں اورشینیک کو کہاں سے فائر کیا۔ تاہم، روسی میڈیا اور ملٹری بلاگرز کا کہنا ہے کہ میزائل نے یوکرین کے مغربی لیویو علاقے میں زیر زمین قدرتی گیس ذخیرہ کرنے کی ایک بڑی تنصیب کو نشانہ بنایا۔

