تاثیر 11 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 11 جنوری:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بلے باز اور سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اتوار (11 جنوری) کو 53 برس کے ہو گئے۔ وہ 1973 میں آج کے دن پیدا ہوئے تھے۔ اس موقع پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور سابق کرکٹروں نے لیجنڈری کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، ”509 بین الاقوامی میچ، 24,208 بین الاقوامی رنز، اور 48 بین الاقوامی سنچریاں۔ مردوں کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فاتح ہیڈ کوچ، ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈ راہول ڈریوڈ کو سالگرہ مبارک ہو
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے لکھا، ”ہندوستانی کرکٹ کے ایک حقیقی ستون اور ایمانداری، نظم و ضبط اور عمدگی کی علامت راہول ڈریوڈ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ آنے والا سال ان کے لیے اچھی صحت، خوشی اور مسلسل کامیابی لے کر آئے۔”

