بہار میں ایک زبردست سڑک حادثہ، تین ایمبولینسوں سمیت نصف درجن گاڑیاں آپس میں ٹکرائی

تاثیر 12 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور،12جنوری:شمالی بہار میں جاری شدید سردی اور گھنے دھند نے زندگی اور سڑکوں کی ٹریفک کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ دھند کی وجہ سے پیر کی صبح مظفر پور-دربھنگہ قومی شاہراہ (این ایچ۔57) پر ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔بینی آبادتھانہ علاقے میں کیواتسا موڑ کے قریب تین ایمبولینسوں سمیت تقریباً نصف درجن گاڑیاں ا?پس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں آسام کے رجسٹریشن نمبر والی ایمبولینس کو شدید نقصان پہنچا، جس سے ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایمبولینس میں ایک نازک مریض وینٹی لیٹر اور آکسیجن سپورٹ پر تھا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ایمبولینس کا اگلا حصہ مکمل طور پر بکھر گیا۔ ڈرائیور اور مریض کے اہل خانہ اندر پھنس گئے۔ چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔