تاثیر 12 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
وزیر اعلیٰ سوامی وویکانند جینتی پر منعقد پروگرام میں شرکت کی
لکھنو، 12 جنوری : اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ا?دتیہ ناتھ نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنا چاہئے اور عوام میں بیداری پیدا کرنی چاہئے۔ انہوں نے منشیات فروشوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ باز نہ ا?ئے تو انہیں نہ صرف جیل بھیجا جائے گا بلکہ ان کی جائیدادیں بھی ضبط کر لی جائیں گی کیونکہ ایسے لوگ ملک اور معاشرے کو کمزور کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ یوگی ا?دتیہ ناتھ پیر کو سوامی وویکانند جینتی کے موقع پر لکھنو? کے اندرا گاندھی پرتشٹھان میں ریاست کے یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یوتھ فیسٹیول سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور خواتین کے گروپوں کو منشیات کے خاتمے، ماحولیاتی تحفظ، پانی کے انتظام، پبلک لائبریریوں اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے پر اسناد اور مالیاتی ایوارڈز پیش کیے۔
قبل ازیں نوجوان اور کھیل کے وزیر گریش یادو نے وزیر اعلیٰ یوگی ا?دتیہ ناتھ کا خیرمقدم کیا اور محکمہ جاتی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ اس تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، ایم ایل اے ڈاکٹر نیرج بورا، او پی سریواستو، لکھنو? کی میئر سشما کھروال اور محکمہ کے افسران موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے 40 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور ا?غاز کیا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ یوگی ا?دتیہ ناتھ نے سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوامی وویکانند نے دنیا کی قدیم ترین ثقافت، ہندوستانی سناتن ثقافت کو عالمی سطح پر قائم کیا۔ انہوں نے دنیا کو بتایا کہ ہندوستانی ثقافت زبردستی کسی بھی معاشرے پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرتی اور جب بھی دنیا بھر سے کوئی دکھی انسانیت ہندوستان ا?ئی تو ہندوستان نے اسے قبول کیا۔ سوامی وویکانند نے ہندوستان کو وشو گرو(عالمی رہنما) بننے کا خواب دیکھا تھا اور ا?ج پوری دنیا اس کی تکمیل دیکھ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ا?ج میں جیجا بائی مائی صاحب کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتا ہوں۔

