رائے پور ہائی اسکول میدان میں آج سے شروع ہوگا ’ہیرو کپ‘ کرکٹ ٹورنامنٹ، کھلاڑیوں کو ملے گا بڑا پلیٹ فارم

تاثیر 13 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی (مظفر عالم)
 ضلع کے نانپور بلاک علاقے کے کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری ہے۔ رائے پور ہائی اسکول کے وسیع کھیل میدان میں ہیرو کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کو لے کر پورے علاقے میں جوش و خروش کا ماحول ہے اور نوجوان کھلاڑیوں میں خاصا ولولہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس مقابلے کا افتتاح سابق ممبر اسمبلی مُکیش کمار کے ذریعے دن کے 11 بجے کیا جائے گا۔ افتتاحی دن کھیلا جانے والا پہلا میچ سیتامڑھی ضلع کی رُونی سیدپور ٹیم اور مظفرپور ضلع کے مرزا پور–اورائی ٹیم کے درمیان ہوگا۔ وہیں مکھیا شوہر کرشنا پنڈت، درگا پرساد، امیت کمار ورما اور محمد منہاج نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد مقامی کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا، کھیل صلاحیتوں کو نکھارنا اور سماجی یکجہتی کو مضبوط کرنا ہے۔ انعقاد کے دوران کئی مقامی عوامی نمائندوں اور معزز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔