تاثیر 13 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) روہتاس ضلع سورجپورہ تھانہ علاقے کے بہوارا گاؤں کے رہنے والے راجیش سنگھ کا 18 سالہ بیٹا وشنو کمار سنگھ، جو چار دنوں سے لاپتہ تھا، آج دینارا تھانہ علاقے میں بھلونی پل کے قریب ایک کنویں سے اسکی لاش برآمد ہوئی ۔ اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی پولس نے لاش کو کنویں سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کیلئے سہسرام کے صدر اسپتال بھیج دیا ۔ اہل خانہ نے بتایا کہ وہ ITI کا طالب علم تھا ۔ وشنو مورخہ 8 جنوری کو اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ ایک سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے کا بتاکر گھر سے نکلا، لیکن واپس نہیں آیا ۔ کافی تلاش کے بعد بھی جب وہ نہیں ملا تو اہل خانہ نے سورجپورہ پولس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔ اس واقعہ کے حوالے سے مقامی لوگوں کے درمیان اور بھی نظریات ہیں، جن میں اسے قتل بھی کہہ رہے ہیں ۔ پولس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکیگی تاہم پولس متوفی کے دوستوں اور دیگر مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور معاملے کی تفصیل سے تفتیش کر رہی ہے ۔

