مرشد آباد میں خودکشی پر اکسانے کے الزام میں ترنمول کانگریس کارکن گرفتار

تاثیر 13 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ، 13 جنوری : مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) کی خودکشی کے سلسلے میں پولس نے ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول سے لیا گیا 20 لاکھ روپے کا قرض واپس کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے بی ایل او ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ترنمول کارکن کی شناخت بلٹ خان کے طور پر کی گئی ہے جو کہ رانیتلہ تھانہ علاقہ کا رہنے والا ہے، جبکہ متوفی بی ایل او کا نام حمیم الاسلام ہے۔ خان کو لال باغ سب ڈویژنل عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔