تاثیر 16 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 16 جنوری :سپریم کورٹ کے جسٹس دیپانکر دتہ کی سربراہی والی بنچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ورما کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے لوک سبھا اسپیکر کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے 8 جنوری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
جسٹس ورما نے استدلال کیا کہ جب 21 جولائی کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں جسٹس ورما کو عہدے سے ہٹانے کی تحریک پیش کی گئی تو ججز انکوائری ایکٹ کے تحت مزید تحقیقات کے لیے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے تھی۔ اس لیے لوک سبھا اسپیکر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل غلط ہے۔

