تاثیر 17 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 17 جنوری:پی ایم وشوکرما ہاٹ 2026 کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ نمائش جن دلی ہاٹ، آئی این اے، نئی دہلی میں 18 سے 31 جنوری تک منعقد ہوگی۔ اس نمائش کا افتتاح مرکزی وزیر برائے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز جیتن رام مانجھی اتوار 18 جنوری کو کریں گے۔
مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی وزارت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ یہ پروگرام دہلی ہاٹ، آئی این اے، نئی دہلی میں 18 سے 31 جنوری تک منعقد ہوگا۔ اس کا افتتاح مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی اور ایم ایس ایم ای کی وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے کریں گے۔ اس نمائش میں ملک بھر کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 117 سے زیادہ کاریگر حصہ لیں گے۔ پردھان منتری وشوکرما یوجنا کے تحت منعقد کی گئی یہ نمائش صبح 10:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔

