الگ ریاست کی صورت میں جموں زیادہ بہتر ترقی کر سکتا ہے۔ شام لال شرما

تاثیر 19 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 19 جنوری:جموں و کشمیر کے سابق کابینہ وزیر اور رکن اسمبلی شام لال شرما کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے سخت بیانات سامنے آئے ہیں، ساتھ ہی الگ جموں ریاست کے مطالبے کو ایک بار پھر دہرایا گیا۔جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شام لال شرما کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری بدامنی کے اثرات پْرامن جموں خطے تک پہنچے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیر کے حالات نے جموں کے امن و استحکام کو نقصان پہنچایا اور الگ ریاست کی صورت میں جموں زیادہ بہتر ترقی کر سکتا ہے۔ شام لال شرما کا دعویٰ تھا کہ جموں خطہ قدرتی اور معاشی وسائل کے لحاظ سے مضبوط ہے، جبکہ کشمیر کی معیشت بڑی حد تک سیاحت پر انحصار کرتی ہے۔ ریاست کی تقریباً 80 فیصد بجلی جموں خطے میں پیدا ہوتی ہے اور زراعت کا شعبہ بھی یہاں زیادہ مستحکم ہے۔