ڈاکٹر بی پی ایس گروپ آف کالج آگرہ کی ایسوسی ایٹ میٹنگ فاربس گنج میں منعقد

تاثیر 20 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ارریہ ( مشتاق احمد صدیقی  ) ڈاکٹر بی پی ایس گروپ آف کالج آگرہ کی جانب سے ایک اہم ایسوسی ایٹ میٹنگ کل بروز اتوار 18 جنوری کو ہوٹل گرین پلازہ، فاربس گنج، ضلع ارریہ میں منعقد کی گئی۔ یہ پروگرام تعلیمی رہنمائی، شفاف داخلہ نظام اور بہار کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا، جس میں ضلع ارریہ سمیت اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام، ایجوکیشن ایسوسی ایٹس اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت روی کمار، بہار ہیڈ ڈاکٹر بی پی ایس گروپ آف کالج آگرہ نے کی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں طلبہ کو درست اور بروقت رہنمائی کی اشد ضرورت ہے، تاکہ وہ گمراہ کن اشتہارات اور غیر معیاری تعلیمی اداروں سے بچ کر معتبر اور تسلیم شدہ اداروں میں داخلہ لے سکیں۔ اسی مقصد کے تحت ڈاکٹر بی پی ایس گروپ آف کالج آگرہ بہار کے مختلف اضلاع میں مسلسل تعلیمی بیداری پروگرام منعقد کر رہا ہے۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی روی کمار، جو بھاگلپور کے باشندہ اور ڈاکٹر بی پی ایس گروپ آف کالج آگرہ کے بہار ہیڈ ہیں، نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ ادارہ صرف ڈگری فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ طلبہ کو ایک محفوظ، روشن اور باوقار مستقبل دینے کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر بی پی ایس گروپ آف کالج آگرہ میں بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ، بی بی اے، بی سی اے، ڈی فارمسی سمیت متعدد پروفیشنل کورسیز جدید تعلیمی نظام کے تحت کرائے جا رہے ہیں، جہاں داخلہ کا پورا عمل شفاف، منظم اور طلبہ کے مفاد میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ خصوصاً بہار کے دیہی اور پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو کم خرچ میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ مالی مجبوری کسی بھی طالب علم کے تعلیمی سفر میں رکاوٹ نہ بنے۔ داخلہ سے قبل طلبہ اور سرپرستوں کو مکمل کونسلنگ فراہم کی جاتی ہے، جس میں کورس کی نوعیت، فیس اسٹرکچر، رہائش، تعلیمی سہولیات اور مستقبل کے روزگار کے امکانات سے متعلق تمام معلومات واضح طور پر دی جاتی ہیں۔ پروگرام میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈاکٹر بی پی ایس گروپ آف کالج آگرہ کے چیئرمین ہیمنت پریہار کی قیادت میں ادارہ تعلیمی معیار، نظم و ضبط اور اخلاقی اقدار کو بنیادی حیثیت دیتا ہے، جس کی وجہ سے ملک کی مختلف ریاستوں سے طلبہ یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ یہ پورا پروگرام ڈاکٹر بی پی ایس گروپ آف کالج آگرہ کی ریجنل ہیڈ بہار امیتا راج رانی کی نگرانی اور رہنمائی میں منعقد ہوا، جن کی قیادت میں بہار بھر میں ادارہ تعلیمی بیداری اور شفاف داخلہ نظام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل سرگرم ہے۔ ایسوسی ایٹ میٹنگ میں محمد نصرت کلکتہ، ماسٹر سنیل، ماسٹر محمد ربان عالم، سبھاش چندرا، روشن کمار، سنیل گپتا، اویناش کمار، راجیش کمار، شاہنواز عالم، تپیش کمار یادو، ماسٹر مجاہد عالم، مولانا عبد القدوس سمیت دیگر معزز اساتذہ، ایجوکیشن ایسوسی ایٹس اور سماجی نمائندگان موجود رہے۔ شرکاء نے اپنے تجربات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلبہ اور والدین دونوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ آخر میں شرکاء نے ڈاکٹر بی پی ایس گروپ آف کالج آگرہ کے اس تعلیمی اقدام کی بھرپور ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی فاربس گنج اور ضلع ارریہ میں اس نوعیت کے رہنمائی پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ درست سمت میں تعلیمی فیصلے کر سکیں۔