تاثیر 22 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
تہران ،22جنوری:ایران میں گزشتہ دنوں بڑے پیمانے پر جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران میڈیا میں ہلاکتوںکی اطلاعات آئیں ۔لیکن حقیقی معلومات سامنے نہیں آئی تھیں ۔اب ایران کی حکومت نے اس پر بیان جاری کیا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد کا انکشاف کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایران کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن کی جانب سے گزشتہ شام جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ایران میں حالیہ پْرتشدد مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے۔
ایرانی میڈیا ’تہران ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2,427 بیگناہ شہری شامل ہیں جن میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ افراد پْرتشدد عناصر کی جانب سے داعش طرز کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔

