تاثیر 22 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کانپور، 22 جنوری : اترپردیش کے کانپور میں راوت پور تھانے کے علاقے میں 8 جنوری کو سی بی آئی کی ایک ریٹائرڈ خاتون انسپکٹر اور ڈپٹی جیلر کی بیوی سے چین لوٹنے والے ایک بدنام زمانہ بدمعاش کو انکاؤنٹر کے دوران ٹانگ میں گولی مار کر گرفتار کر لیا ہے ۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھاکراس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ ایس ایم قاسم عابدی نے جمعرات کو بتایا کہ کل دیر رات ایک مخبر سے اطلاع ملی کہ علاقے میں تین مجرموں کو موٹر سائیکل پر سوار دیکھا گیا ہے۔ وہ کوئی واردات انجام دے سکتے ہیں، انہیں پکڑنے کے لیے تھانے کی پولیس اور کرائم برانچ نے جال بچھا کر تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران تین نوجوانوں کو بائک پر آتے دیکھا گیا۔ جب انہیں روکا گیا توبدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں ان کے ایک ساتھی کو ٹانگ میں گولی لگی۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

