تاثیر 23 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور)
ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے عظیم ہیرو اور آزاد ہند فوج کے بانی نیتاجی سبھاش چندر بوس جی کی 129ویں یومِ پیدائش کا پروگرام ٹھاکرگنج کے نیتاجی سبھاش مارکیٹ میں “پراکرَم دیوس” کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر ٹھاکرگنج نگر پنچایت کے چیف کونسلر سکندر پٹیل نے نیتاجی سبھاش کی مورتی کے سامنے ترنگا لہرا کر پرچم کشائی کی۔ موجود مہمانوں نے “نیتاجی امر رہیں” اور “وندے ماترم” کے نعرے لگائے اور نیتاجی کو گلپوشی کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ چیف کونسلر سکندر پٹیل نے کہا کہ نیتاجی کی یومِ پیدائش کی تقریبات تین روزہ ہوں گی۔ پہلے دن ترنگا لہرانا، دوسرے دن شام کے وقت نیتاجی کی مورتی کے سامنے 129 دیے روشن کیے جائیں گے اور تیسرے دن نشہ مکتی میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیتاجی ایک عظیم قومی رہنما تھے جنہوں نے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ نیتاجی کی پیدائش 23 جنوری 1897 کو کٹک میں ہوئی تھی۔
اس موقع پر سابق نائب چیف کونسلر دیوکی اگروال، پرمود چودھری، کرشک نگرداج نکھت، پروفیسر دلیپ یادو، سینئر سماجی کارکن راجیش کرنانی، بی جے پی لیڈر انیل مہاراج، بی جے پی لیڈر و کونسلر امیت سنہا، کونسلر نمائندہ پردیپ ساہ، منوج چودھری، شمبھو رائے، دیپک گنیش، بی جے پی لیڈر وجے شرما، بی جے پی نگر صدر اتل سنگھ، جے ڈی یو یووا پردیش مہاسچیو پرشانت پٹیل، بی جے پی نیتری چندنا مجمدار، رینا کرمکار، میرا چودھری، یووا مورچہ نگر صدر بٹّو ساہ، ساجن جیسوال، روی منڈل، دیپک سہنی، پرتوش گھوش، بنٹی سنگھ، مستقیم، کمل دتہ، شبھم یادو سمیت نپं کے کرمی مو عزیز، سنجے پنڈت، ہمانشو شیکھر، اشوک ساہ، کش اُپادھیائے، منجیت سنگھ، پون بھٹ وغیرہ موجود تھے۔

