تاثیر 23 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضاامام)-جمشید پور میں کافی عرصہ سے ایم ایس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ پارامیڈیکل شعبہ میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فیلڈ میں کافی تعداد میں طلبہ و طالبات کو اپنے قدم پہ کھڑا کرنے کا کام کیا ہے جو ایک مثال ہے ـ واضح ہو کہ ایم ایس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ صرف پارامیڈیکل فیلڈ کے کے ساتھ آئ ٹی آئی سیفٹی اور ہوٹل مینجمنٹ میں بھی کام کر رہا ہے ـ وہیں بہار کے متھیلانچل میں شعبہ طب میں سب سے پرانا ادارہ متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس جس کے کام سے بے حد متاثر ہو کر ایم ایس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین محمد خالد انصاری نے متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس معاہدہ کرنے پہ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری پوری کوشش اور محنت ہوگی کہ میں بہار کے طلبہ و طالبات کو وہیں متھلا انسٹیٹیوٹ میں داخلہ کروا کر اسے اپنے ہی صوبے بہار میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی پلیسمنٹ دلوانے کا کام کروں جس میں مجھے پوری امید ہے کہ اس کام کو دونوں ادارہ مل کر پورا کرے گا ـ وہی متھلا انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر شاہد اطہر ایڈوکیٹ نے کہا کہ اب متھلا انسٹیٹیوٹ میں پارامیڈیکل کورس کے ساتھ ساتھ ائی ٹی ائی اور سیفٹی سے جڑے کورسز بھی کرایا جائے گا جہاں اس طرف بڑی تیزی سے کام شروع کیا گیا ہے ـ اس موقع پہ ایم ایس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے دفتر میں چیئرمین محمد خالد انصاری نے متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر شاہد اطہر ایڈووکٹ کا استقبال پھولوں کا گلدستہ دے کر کیا وہیں دونوں ادارہ کے درمیان معاہدہ بھی کیا گیاـ۔

