سنگم پر بسنت پنچمی کے مقدس اسنان کے لیے ہجوم امڈا

تاثیر 23 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پریاگ راج، 23 جنوری: دنیا بھر میں مشہور پریاگ راج ماگھ میلہ کے چوتھے اہم اسنان بسنت پنچمی کے مقدس موقع پر جمعہ کو شبھ مہورت میں ہر ہر گنگے کے نعروں کے ساتھ اسنان شروع ہو چکا ہے۔ سیکورٹی کے پیش نظر بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سنگم کے سبھی گھاٹوں کی مسلسل سی سی ٹی وی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
ماگھ میلہ کے چوتھے اہم اسنان بسنت پنچمی کے شبھ مہورت پر جمعہ علی الصبح 2.28 بجے سے ماں گنگے، یمنا اور انتہ سلِیلا سرسوتی کے مقدس سنگم میں عقیدت مند ہر ہر گنگے اور بم بم بھولے ناتھ کے نعروں کے ساتھ عقیدت کی ڈبکی لگا کر پنیہ (ثواب) حاصل کرنے کے لیے پوجا ارچنا کر رہے ہیں۔ سبھی گھاٹوں پر سیکورٹی کے پیش نظر واٹر پولیس، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، غوطہ خور مسلسل عقیدت مندوں کو اسنان کرنے کے بعد گھاٹوں کو خالی کرنے کے لیے اپیل کر رہے ہیں۔