تاثیر 24 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) آج مورخہ 24 جنوری 2026 کو جنتا دل یونائیٹڈ روہتاس کے زیراہتمام سہسرام کے پٹیل دھرم شالا میں قابل احترام کرپوری ٹھاکر کی 102ویں یوم پیدائش منائی گئی ۔ پروگرام کی صدارت روہتاس ضلع جنتا دل یونائیٹڈ کے ضلع صدر بندا چندرونشی نے کی اور نظامت انتہائی پسماندہ سیل کے ضلع صدور راجیش سونکر،اشوک چندرونشی نے مشترکہ طور پر کی جہاں بہار حکومت کے سابق وزیر اجیت کمار اور نوکھا کے ایم ایل اے ناگیندر چندرونشی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔ پروگرام کا آغاز محترم جن نائک کرپوری ٹھاکر کی تصویر پر گلپوشی کر ہوا، اسکے بعد قابل احترام رہنما کرپوری ٹھاکر کے خیالات، اصولوں اور انکی زندگی پر لوگوں نے اپنے خیالات پیش کئے ۔ بہار حکومت کے سابق وزیر اجیت چودھری نے کہا، “آج بھی عوام کے قابل احترام رہنما کرپوری ٹھاکر سبھی کے دلوں میں زندہ ہیں، اور ان کے خیالات اور اصولوں کے ذریعہ سماجی اصلاح اور ترقی سے متعلق کام کئے جا رہے ہیں ۔ معاشرے میں موجودہ وزیر اعلیٰ بھی عہدہ حاصل کرنے کے پہلے دن سے ہی رول ماڈل کے طور پر زندہ ہیں، ہمارے وزیر اعلیٰ عزت مآب نتیش کمار قابل احترام کرپوری ٹھاکر کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور سماج کے ان طبقات کو جو صدیوں سے مرکزی دھارے سے الگ تھے، انکی طرف سے نافذ کی گئی اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعہ پسماندہ، انتہائی پسماندہ اور مہا دلت کے تمام طبقے شامل ہیں، جنھیں روزگار، تعلیم، چھوٹی اور کاٹیج انڈسٹریز، تجارت، کاروبار اور زراعت پر جو اندھیرے صدیوں سے معاشرے کے ایک بڑے حصے میں چھائے ہوئے تھے اب روشن ہو رہے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوکھا کے ایم ایل اے ناگیندر چندرونشی نے کہا کہ عوام کے قابل احترام لیڈر کرپوری ٹھاکر عرصہ تک لوگوں میں زندہ رہینگے، پوری نسل انسانی انکے افکار، اصولوں اور اعمال سے متاثر ہے اور ترقی کر رہی ہے جو ابد تک شکر گزار رہیگی، عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے اس عظیم انسان کی اہمیت، ان کے خیالات، اصولوں اور پالیسیوں کو سمجھا اور ان پر عمل کرتے ہوئے دوسروں سے ان کا تعارف کرایا، ایک روایت کے طور پر جنتا دل یونائیٹڈ ہر سال کرپوری ٹھاکر کی یوم پیدائش مناتی ہے، انکی شخصیت اور کارناموں کو یاد کرتے ہوئے، اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی تصویر پر گلپوشی کرتے ہیں ۔

